کون کونسی اشیاء مہنگی ہو گئیں ؟ کیا سستا ؟ اہم خبر آ گئی

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، 9 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران ایل پی جی 13.28 فیصد مہنگا ہوا، انڈوں کی قیمت میں 2.23 فیصد اضافہ ہوا اور مرغی کی قیمت میں 2.13 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

اسی دوران دال ماش 1.74 فیصد اور مٹن 1.54 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دودھ، دہی، بیف اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب، رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 6.03 فیصد، لہسن 3.38 فیصد، آلو 1.22 فیصد اور پیاز 1.21 فیصد کم ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close