اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قیاس آرائی قرار دے دی۔
پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم نے پی پی سے 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں کی، اور پارٹی این ایف سی ایوارڈ پر کسی کٹ اور صوبائی خودمختاری میں سمجھوتے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بارہا پی ٹی آئی کو جمہوریت کی راہ پر لانے اور ڈائیلاگ کے عمل میں شامل کرنے کی کوشش کی، اور ملکی مفاد کے لیے مذاکرات جاری رکھے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہمارے قیدیوں سے جیل میں ملاقاتیں نہیں کرنے دی جاتیں، اور آصفہ بھٹو اور آصف زرداری کے کیسز کی وجہ سے وہ عدالتوں میں اپنا مقدمہ مضبوط کر رہے ہیں۔
رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب جتھوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور نہیں معلوم کہ کون سا گروپ 9 اپریل کو احتجاج کرے گا، اس لیے پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ ملک بھر کے حالات کے پیش نظر احتجاج سے گریز کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






