نیپرا نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کر کے نیٹ میٹرنگ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور پہلے سے موجود سولر صارفین کے لائسنس اپنی موجودہ مدت تک برقرار رہیں گے۔
پہلے سے موجود صارفین کو سابقہ معاہدوں کے طریقہ کار کے تحت بل کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی صارف نے سولر صلاحیت میں اضافہ یا کمی کی تو اسے پہلے والا نرخ نہیں دیا جائے گا، اور یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے لاگو ہوگی۔
نیپرا نے اس سے قبل نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے یونٹ کے بدلے یونٹ کے نظام کو ختم کر دیا تھا۔
نیپرا نے نئے اور پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کی منظوری دی تھی، تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو پرانے سولر صارفین کے لیے پہلی پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






