خبردار! پاکستان میں بڑے سائبر حملوں کا خدشہ، پی ٹی اے نے وارننگ جاری کر دی ہے۔
پاکستان میں ٹیلی کام نظام پر ممکنہ بڑے سائبر حملوں کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وارننگ جاری کی ہے اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نئی گائیڈ لائنز بھی فراہم کی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی، ای گورننس، مالیاتی نظام اور قومی سلامتی کی بنیاد ہے، جبکہ سائبر حملے اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کر کے قومی خدمات کو مفلوج کر سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ٹیلی کام سروسز کی بلا تعطل فراہمی ناگزیر ہے، تاہم کئی کمپنیوں کے سسٹمز اب بھی پرانی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، جس سے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں نیٹ ورک سیکیورٹی کے جدید معیار اپنائیں اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹیکشن اور رسپانس ٹیکنالوجیز کا استعمال یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






