نیپرا کا سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور ان کے لائسنس اپنی مقررہ مدت تک برقرار رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صارفین کو بدستور سابقہ معاہدوں کے طریقہ کار کے تحت بل کیا جائے گا، تاہم اگر کوئی صارف اپنی سولر پیداواری صلاحیت میں اضافہ یا تبدیلی کرتا ہے تو اسے پرانا نرخ نہیں ملے گا۔

نیپرا کے مطابق سولر ریگولیشنز میں یہ ترامیم 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے یونٹ کے بدلے یونٹ کا نظام ختم کر چکا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق نئے اور پرانے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

بعد ازاں پاور ڈویژن پاکستان نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نیپرا کو پرانے سولر صارفین کے لیے سابقہ پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close