راولپنڈی خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا کیلئے آئی ایس پی آر کا ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔تفصیل کے مطابق آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے تحت خیبر پختونخواہ کی مختلف جامعات کے طلبا نے پاکستان ملٹری اکیڈمی(پی ایم اے) کاکول کا دورہ کیا۔لبا کو پی ایم اے میں جاری پیشہ ورانہ عسکری تربیت، نظم و ضبط اور قیادت سازی کے عمل پر جامع بریفنگ دی گئی۔ طلبا کو پاک فوج کے کردار،
تاریخ اور قومی دفاع میں ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔شرکا نے کیڈٹس کی اعلی تربیت، نظم و ضبط اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا کہ کیڈٹس کا بلند حوصلہ دیکھ کر پاک فوج پر یقین مزید بڑھ گیا کہ کوئی پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سخت نظم و ضبط اور مشکل حالات میں تربیت طلبہ میں حوصلہ اور عزم پیدا کرتی ہے۔شرکا نے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






