اسلام آباد حکومت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نجکاری کمیشن اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے
کہ نج کاری کمیشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار طلب کر لیے ہیں جن میں سالانہ مسافروں کی تعداد، پروازوں کا ریکارڈ اور دیگر آپریشنل معلومات شامل ہیں۔ایئر پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا مکمل ڈیٹا بھی شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں مشیرِ نج کاری محمد علی اسلام آباد سے آن لائن شریک ہوئے
جبکہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ذیشان سعید سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی ایئر لائن کی کامیاب نج کاری کے بعد اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






