لاہور لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کو جانے والی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر کر دی گئی ۔ریلوے ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس 42-(ڈا ئون ) کراچیکیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 45 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو ئی ۔اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس 34-(ڈائون) کراچی کے لئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کے بجائے 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ کی گئی ۔کراچی ایکسپریس 16-(ڈائو ن )بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ور یہ شام 6 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو ئی ۔مزید برآں،
پشاور سے لاہور آ کر کراچی جانے والی عوام ایکسپریس 14-(ڈائو ن) شام 6 بجکر 55 منٹ کے بجائے 1 گھنٹہ 35 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو ئی ۔فیصل آباد سے کراچی جانے والی 18-ڈ ائون ٹرین بھی اپنے مقررہ وقت شام 5 بجکر 50 منٹ کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کے مطابق چل رہی ہیں۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ریلوے اسٹیشن سے اپنی ٹرین کے اوقات کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






