مراد سعید کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نااہل سینیٹر مراد سعید کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق مراد سعید کی خالی نشست پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے آج پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، جبکہ کاغذات نامزدگی چھ اور سات اپریل کو جمع کرائے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 10 اپریل کو ہوگی، اور 13 اپریل کو کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ 15 اپریل کو ان اپیلوں پر سماعت ہوگی، اور 16 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

17 اپریل کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، اور پولنگ 23 اپریل کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close