شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا حکومت پر سنگین الزامات کی بارش کر دی

ایبٹ آباد رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت میں سنگین بدعنوانیاں ہیں۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کا حال یہ ہے کہ وقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہتی ہے، کے پی حکومت نے گریڈ 17 کے افسر کو 40 ارب روپے کے پروجیکٹ کا انچارج بنایا ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ میں پاکستان کی پالیسی قابل ستائش رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close