لاہور پنجاب میں سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز بھی ہفتے میں چار دن لگیں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہفتے میں چار دن حاضری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالج اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار روز کھلے رہیں گے۔سکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے،
ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی دی جائے گی جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر اور تدریسی عمل کو موثر بنانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






