الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 سیاسی جماعتوں کے انٹرپارٹی انتخابات سماعت کے لئے مقرر

الیکشن کمیشن نے چار جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر نوٹسز طلب کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے اور چار سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ شاہ خاقان عباسی کی قیادت میں عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے کیس کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کو اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، استحکام پاکستان تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کے کیس پر مزید کارروائی کی جائے گی اور چاروں جماعتوں کے خلاف کیسز کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close