علیمہ خانم کی ہزاروں پی ٹی آئی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال

علیمہ خانم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہزاروں عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی ہے، جہاں ان کے بھائی عمران خان قید ہیں۔

علیمہ خانم نے اپنے حالیہ بیان میں اعلان کیا کہ 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار اب بانی عمران خان کی حمایت میں یہاں آ کر بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صرف پارٹی کے لیے کال دی تھی، تاہم اس وقت حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے تاکہ عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت خود ڈیل کی خبریں پھیلا رہی ہے، اور پی ٹی آئی کسی سے ملاقات نہیں کرے گی اور نہ ہی کرنے کی ضرورت ہے۔

علیمہ خانم نے بتایا کہ بات چیت کے لیے عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمہ داریاں سونپی ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے اور اس حوالے سے تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات بہت جلد عوام کے سامنے آئیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر اب ٹمپریچر بڑھے گا، اسی لیے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی گئی ہے، اور جو لوگ اس بوجھ کو نہیں اٹھا سکتے، وہ سائیڈ پر ہو جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close