پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ بے نقاب کر دی

راولپنڈی:پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ بے نقاب کر دی، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت کی خفیہ کمیونیکیشن کو ڈی کوڈ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ہے،

بھارت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ ہے۔بھارت پاکستانی قیدیوں کو مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں لے کر ان قیدیوں کے ذریعے سرحدی علاقے میں فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے بھارت بڑی کارروائی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے۔

بھارت فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان پر سرحدی کشیدگی شروع کرنا چاہتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی فوج کو مشرقی سرحد پر انگیج کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close