پی آئی اے کے پائلٹ کی کمال مہارت، 200سے زائد مسافروں کی جان بچا لی

لاہور(آئی این پی ) لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

اور طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔تفصیل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز سے ٹیک آف کے فوری بعد ایک پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 نے لاہور سے کراچی کے لیے اڑان بھری ہی تھی کہ اچانک ایک پرندہ طیارے کے انجن سے جا ٹکرایا۔پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا اور طیارے کو واپس لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑ کر مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔خوش قسمتی سے طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے

کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے انجینئرز کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے۔قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی منزل تک رسائی ممکن ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close