اسلام آباد(آئی این پی )حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کی انتہا جس پر سپیکر قومی اسمبلی بھی برہم ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت صحت کے پانچ سوالات کے جوابات نہ آنے پرسپیکر برہم ہوئے اور صحت جیسے شعبے کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں دیئے ۔ سپیکر ایاز صادق نے ہدایت کی کہ سیکریٹری صحت کو میرے دفتر بلائیں کیوں جوابات نہیں دیئے، وزارت صحت کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں آئے۔وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب آپ بتائیں یہ جوابات کیوں نہیں آئے،
اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد وزارتوں کے افسران سے رابطے کیے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طلب کر لیا۔ سیکریٹری صحت کو کہیں میرے چیمبر میں آئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






