وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر اور عشر و زکوٰۃ سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی اور کرک سے خورشید خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، جبکہ اس توسیع کے دوران چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور احتشام خان کو بھی شامل کیا جائے گا۔
اسی طرح دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی اور مالاکنڈ سے پیر مصور کو بھی کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، جبکہ کابینہ کی اس توسیع میں انتخابات میں شکست کھانے والے دو ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






