اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہے اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے سامنے آئیں گے، جو ممکنہ طور پر سخت نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان مکمل طور پر تیار ہیں اور پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب احتجاج کا آغاز ہوگا تو اس کی شدت سب کو واضح طور پر نظر آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






