ڈیرہ اسماعیل خان رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے، بہنوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی کی یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے، علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کے لیے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا، علی امین گنڈا پورکو ہٹانے کے لیے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ ایسے بندے کو اب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلاسکتا، موجودہ وزیراعلی خیبرپختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں، موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا پارٹی آگے نہیں جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






