دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، 8 بم برآمد کر لیے گئے

سوراب بلوچستان کے ضلع سوراب میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے نصب کیے گئے 8 بم برآمد کر لیے گئے۔بم ڈرموں میں نصب تھے جن کا مجموعی وزن 300 کلوگرام سے زائد بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے کہا کہ یہ بم مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران نصب کیے تھے جنہیں بروقت کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے جانی نقصان سے بچائو ممکن ہوا اور دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close