حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا

وزارتِ اطلاعات نے وائرل دستاویز کو جعلی قرار دے دیا

وزارتِ اطلاعات کے مطابق وائرل ہونے والی وہ دستاویز، جس میں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں سے متعلق ہدایات درج تھیں، مستند نہیں اور اسے ’فیک‘ قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں سے معاشرے میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

حکومت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ فیک خبروں اور جھوٹی پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایک غیر ذمہ دارانہ شیئر بھی عوام میں غلط تاثر پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں اور قومی مفاد میں درست معلومات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close