خبردار!!! بارشیں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر احتیاطی ہدایات جاری

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے پیش نظر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ڈرائیونگ کے دوران خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور، کوٹ مومن، سیال موڑ اور شیخوپورہ کے مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم تھری پر شرقپور، ننکانہ اور مرید والا تک متعدد مقامات پر بھی بارش جاری ہے۔

لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بارش ہو رہی ہے، اور قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی اور اوکاڑہ کے علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات اپنی رفتار کم رکھیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، ہیڈلائٹس آن رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close