گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا کتنا ؟ جانئے

مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 591 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 380 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو ہے۔

تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں اوورچارجنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جہاں دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور فی درجن انڈوں کا ریٹ 222 روپے برقرار ہے، جبکہ پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 540 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور من مانی قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close