خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد: حکومت نے خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل کردیا۔

تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکریٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تبادلے علی امین گنڈاپور سے رابطوں اور خفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کے الزامات پر کئے گئے۔

خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد سے تبدیل کیے گئے عملے میں مالی ، سویپراور نائب قاصد سے لے کر کنٹرولر تک اسی سے زیادہ ملازمین شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر طفیل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکریٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بعض ملازمین 20 سال سے کے پی ہاس اسلام آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ کئی ملازمین کے بچے بھی اسلام آباد میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ملازمین کے تبادلے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلے علی امین گنڈاپور سے رابطوں اورخفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کے الزامات پر کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close