لاہور: پنجاب میں سرکاری سکولوں کو بجلی کے بلوں میں بڑے ریلیف کا امکان پیداہوگیا۔ سکولوں کے بجلی ٹیرف میں تبدیلی کے لیے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں، سرکاری سکولوں کی کمرشل سے گھریلو ٹیرف پر منتقلی کی تجویز زیر غور ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے حکومت اور محکمہ توانائی سے رابطہ کیا ہے،سرکاری سکولوں کی مالی مشکلات کے پیش نظر بڑا فیصلہ متوقع ہے کیونکہ سرکاری سکولوںکے نان سیلری بجٹ کا بڑا حصہ بجلی بلوں کی نذر ہوجاتا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن سالانہ 16 ارب روپے جاری کرتا ہے،بجٹ کے باوجود سکولوں کو مالی دباو کا سامنا ہے۔ دوسری طرف نجی سکولوں نے بھی ٹیرف میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے اورسرکاری کے بعد نجی تعلیمی ادارے بھی ریلیف کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں 38 ہزار سے زائد سرکاری سکول موجود ہیںجبکہ صوبے بھر میں ایک لاکھ کے قریب نجی سکول بھی فعال ہیں،ٹیرف تبدیلی سے تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






