پاکستان آئندہ کتنے سال تک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا؟ ماہر علم نجوم کی بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد: پاکستان کی معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آئندہ 12 سال تک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا جبکہ خطے کی اہم سفارتی سرگرمیوں، خصوصا ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں بھی پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاکستان کی ماہر علم نجوم سامعہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ 21 مارچ سے پاکستان کا ستارہ سیف زون میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا نام دوبارہ نمایاں ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کی معاشی اور سفارتی ترقی کا ہے۔ اور اگلے 12 سال پاکستان کے لیے خوشحالی کے سال ثابت ہو سکتے ہیں۔

سامعہ خان نے خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی عارضی نوعیت کی ہو سکتی ہے۔ اور اگر مذاکرات ہوئے بھی تو وہ مستقل حل ثابت نہیں ہوں گے۔ مئی کا مہینہ خطے کے لیے حساس اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ امریکا و اسرائیل کی جانب سے خطے میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کے خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس سے دنیا میں بڑے پیمانے پر عدم استحکام پیدا ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close