ایران نے دو پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دونوں جہاز جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے خلیج فارس میں رکے ہوئے تھے، تاہم ایران کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد انہوں نے اپنی منزل کی جانب دوبارہ سفر شروع کیا۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز “ملتان” اور ایک چارٹرڈ جہاز “پی الیکی” آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیجی پانیوں سے باہر آ چکے ہیں۔ چارٹرڈ جہاز “پی الیکی” میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے، جو پاکستان کے لیے درآمد کیا جا رہا ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں جہاز گزشتہ روز خلیجی ممالک کے قریب سے آبنائے ہرمز کا سفر شروع کر چکے تھے اور اب وہ بحفاظت اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






