پاکستان سے حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری

پاکستان سے حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری

وزارتِ مذہبی امور نے پاکستان سے حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا۔

حج پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر سے روانہ ہوں گی۔ پہلے روز چار پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گی، اور ابتدائی 15 دن عازمین کو صرف مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

وزارت کے مطابق مجموعی طور پر 186 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 282 پروازیں جدہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ جدہ کے لیے پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔ تفصیلی شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124، لاہور سے 104، کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں روانہ ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close