کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش ؟؟؟ پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے متعدد مواقع دستیاب ہیں، جن کے لیے پاکستانی شہریوں اور دیگر ممالک کے افراد سے ویزا درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کینیڈا نے پاکستان اور دیگر ممالک کے ماہر پیشہ ور افراد کو اپنے ایکسپریس انٹری امیگریشن سسٹم کے تحت درخواستیں دینے کی دعوت دی ہے، جس کا انتخاب مخصوص کیٹیگریز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

فی الحال کینیڈا کو درج ذیل شعبوں کے افراد کی تلاش ہے:

  • میڈیکل ڈاکٹرز اور محققین
  • کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھنے والے سینئر مینیجرز
  • فرانسیسی زبان بولنے والے کارکن
  • صحت اور سماجی خدمات کا عملہ
  • ہنرمند افراد
  • اساتذہ
  • سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین (STEM)
  • ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد

ان مخصوص راؤنڈز کا مقصد ایسے امیدواروں کا انتخاب کرنا ہے جو کینیڈا کی ضرورت کے مطابق ہوں۔ امیدوار کی زبان پر مہارت، مخصوص شعبے میں کام کا تجربہ اور تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

کینیڈین حکومت ان کیٹیگریز کا اعلان پہلے سے کر دیتی ہے تاکہ اہل امیدوار اپنی درخواستیں بروقت تیار کر سکیں۔

شرائط:

  • امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایکسپریس انٹری کی عمومی شرائط کے ساتھ ساتھ اپنی کیٹیگری کی مخصوص شرائط پر بھی پورا اتریں۔
  • منتخب ہونے کے بعد امیدوار کو ایکسپریس انٹری کے لیے صرف 60 دن کے اندر درخواست جمع کروانی ہوگی۔
  • مستقل رہائش (Permanent Residency) کی فیس 575 کینیڈین ڈالرز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close