پریشان کن خبر ، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ ، کتنا ؟ جانئے

پریشان کن خبر: مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا، جب قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close