چین نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کر دیا
چین نے باصلاحیت پاکستانی پیشہ ور گریجویٹس کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق باصلاحیت افراد کی خدمات حاصل کرنے کے لیے چین نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تعاون طلب کیا ہے۔ چائنیز سرکاری ادارے CIIC ٹیکنالوجی گروپ کی چیئرمین نے HEC سے ملاقات میں پاکستانی نوجوان پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی۔
تفصیلات کے مطابق منتخب افراد کو تربیت اور ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ چین، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں مختلف شعبوں میں روزگار حاصل کر سکیں۔ ملازمت کے مواقع مختلف شعبوں میں فراہم کیے جائیں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، آئی ٹی، کنسٹرکشن، ہائی ٹیک، لا گریجویٹس اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






