وزیراعظم کفایت شعاری مہم، متعدد سینیٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت

ذرائع کے مطابق 95 کے ایوان میں 21 سینیٹرز نے تحریری طور پر تنخواہ میں 25 فیصد کمی کی کفایت شعاری مہم میں حصہ لینے کی منظوری دے دی، جبکہ بیشتر سینیٹرز نے سیکرٹریٹ کے میمورنڈم کا جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق وہ سینیٹرز جنہوں نے تحریری پرفارمہ پُر نہیں کیا، وہ بھی کفایت شعاری مہم میں شامل نہیں ہیں۔ تاہم، سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹر شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور اعظم نذیر تارڑ سمیت 21 ارکان نے رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہ میں کٹوتی کروائی۔

دوسری جانب، سینیٹر منظور روبینہ ناز، سعدیہ عباسی، خالدہ اطیب اور ہدایت اللہ سمیت دس سینیٹرز نے تنخواہ میں کٹوتی کرنے سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے اکثریتی سینیٹرز نے کفایت شعاری مہم میں حصہ لیا اور تنخواہ میں کٹوتی کروائی، جبکہ اپوزیشن لیڈر سمیت بیشتر نے اس اقدام کی مخالفت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close