حکومتِ بلوچستان نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری دفاتر کے معمولات میں تبدیلیاں کر کے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا نیا نظام نافذ کر دیا ہے، جبکہ مخصوص دنوں میں دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔
صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں رش کم کرنے اور ایندھن کی بچت کے لیے 50 فیصد عملہ باری باری کی بنیاد پر گھر سے کام کرے گا۔
حکومت نے تمام سرکاری اجلاسوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے اور افسران کی ‘فزیکلی’ اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ سفری اخراجات اور پیٹرول کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ سیمینارز، ورکشاپس اور ٹریننگ پروگرامز صرف پیشگی اجازت کے بعد ہی منعقد کیے جا سکتے ہیں اور ان کے لیے نجی ہوٹلوں کے بجائے صرف سرکاری عمارتوں کا استعمال کیا جائے گا۔
ان اقدامات کا مقصد صوبائی خزانے پر بوجھ کم کرنا اور پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں واضح کمی لانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






