اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے دوران کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پیٹرول سبسڈی دینے کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کر لی ہے، جو فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔
ذرائع کے مطابق سبسڈی کا آغاز صرف ٹو تھری ویلرز گاڑیوں کے لیے ہوگا، جبکہ دیگر صارفین تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا جائے گا۔ 800 سی سی گاڑیوں کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم موٹر سائیکلز کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ تجویز کیا گیا ہے۔
ملک بھر کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی کے لیے مخصوص نوزلز مختص کیے جائیں گے اور ہر پمپ پر دو موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے صارفین ایپ کے ذریعے پیٹرول حاصل کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






