کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی نے پنجاب میں جمعہ کے روز سرکاری دفاتر جزوی طور پر کھولنے کی سفارش منظور کر لی ہے۔
اجلاس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر جمعہ، ہفتہ اور اتوار مسلسل تعطیلات ہوں گی تو شہری زیادہ سفر کریں گے جس سے ایندھن کا استعمال بڑھ جائے گا۔
اسی خدشے کے پیش نظر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جمعہ کے روز مکمل چھٹی کے بجائے دفاتر محدود پیمانے پر کھلے رکھے جائیں۔
نئے فیصلے کے مطابق جمعہ کو صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں کام کرے گا جبکہ دیگر ملازمین کو چھٹی دی جا سکتی ہے۔
اس اقدام کا مقصد ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






