وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے بُری خبر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ سماعت سول جج عباس شاہ نے کی، جس دوران ملزم کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close