پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، جہاں گزشتہ کمی کے بعد ایک بار پھر قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہو گئی۔
اسی دوران 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 430 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے پر آ گئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 110 ڈالرز کی کمی کے بعد 4,455 ڈالرز ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






