ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے لاہور آئی ہوئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، جہاں انہیں الگ الگ کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






