مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے بڑی خبر

گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد فلار ملز مالکان نے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی فصل کی آمد سے گندم کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد آٹے اور میدے کے نرخوں میں 12 روپے فی کلو تک کی کٹوتی کی گئی ہے۔

فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت 95 روپے سے کم ہو کر 85 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 107 روپے سے کم ہو کر 95 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 126 روپے سے کم ہو کر 114 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی نئی فصل کی مارکیٹ میں دستیابی سے قیمتوں میں استحکام آئے گا جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو بڑی راحت ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close