پنشنرز کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان حکومت نے کنٹری بیوشن پنشن فنڈز کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا پہلے ہی نئے پنشن سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق وفاق اور سندھ کے پنشن فنڈز کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس سے حکومت کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے۔ نئے نظام کے تحت فنڈز لائسنس یافتہ مینیجرز کے زیرِ نگرانی چلیں گے، اور ایس ای سی پی پورے عمل میں اصلاحات اور معاونت فراہم کرے گا تاکہ شفاف اور مستحکم نظام قائم ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close