وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور: پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک اہم پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ہزاروں افراد کو تربیت دے کر روزگار سے جوڑا جائے گا۔ یہ منظوری ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں عملی طور پر ملازمتوں کے مواقع میسر آ سکیں۔ پروگرام کے ذریعے ڈیجیٹل مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی اور بی پی او سے وابستہ شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جن میں کسٹمر سپورٹ، کال سینٹرز، آئی ٹی سپورٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ تربیت مختلف بڑے شہری مراکز میں فراہم کی جائے گی جہاں اس صنعت کا دائرہ کار موجود ہے یا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد، صنعت سے رابطہ اور کارکردگی کی نگرانی متعلقہ ادارہ کرے گا جبکہ ملازمت کی تصدیق کے لیے باقاعدہ ریکارڈ اور تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن کا نظام بھی رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close