ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر روک دی گئی

کوئٹہ: پاکستان ریلویز نے اچانک اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر روک دی جائے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ٹریک کی مرمت اور کچھ تکنیکی مسائل کے باعث کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو ایک دن کے لیے سفر میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اس روز روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی یہی ٹرین جیکب آباد سے ہی واپس موڑ دی جائے گی۔

مزید یہ کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی پسنجر ٹرین پہلے ہی بند ہیں، جس کے باعث مسافروں کو اضافی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close