امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کر دیا، جس میں پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کی رضامندی سے مذاکرات کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اسے یہ کردار ادا کرنے پر فخر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کیلئے ہونے والی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس پیغام میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا گیا۔
یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دفتر خارجہ پاکستان نے میڈیا سے غیر مصدقہ خبروں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششوں کیلئے تیار رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






