عمران خان (بانی پی ٹی آئی) سے آج بھی کسی فیملی ممبر یا وکیل کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، تاہم جیل مینوئل کے مطابق ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے علیمہ خانم، نورین نیازی، سلمان اکرم راجا، نعیم پنجھوتہ اور فتح اللہ برکی جیل کے گورکھپور ناکہ پہنچے، مگر پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اہلخانہ اور پارٹی رہنما چند کارکنان کے ہمراہ پیدل فیکٹری ناکہ تک پہنچے، تاہم وہاں بھی انہیں روک لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے تک کسی فیملی ممبر یا وکیل کو اجازت نہ دی گئی، جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی اہلخانہ سے ملاقات نہ ہو سکی۔
دوسری جانب جیل انتظامیہ نے قواعد کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی آپس میں ملاقات کروا دی، جو کانفرنس روم میں تقریباً 25 منٹ جاری رہی۔
ملاقات کے دوران صحت، آنکھ کے تیسرے پروسیجر، عید پر بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو اور زیر سماعت عدالتی کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






