حج سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر اہم وضاحت سامنے آگئی

سعودی عرب میں حج سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر اہم وضاحت سامنے آگئی ہے۔

احمد فاروق نے کہا ہے کہ حج شیڈول میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور تمام انتظامات پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

ان کے مطابق سعودی حکومت حج انتظامات کو منظم انداز میں بروقت مکمل کر رہی ہے اور دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بھی حج پروازوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال کے باوجود حج انتظامات متاثر نہیں ہوئے اور تمام تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، جبکہ عازمین کے ویزوں کے اجرا کا عمل بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ حج کے دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close