کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جس کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر پانچ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور کارروائی کے بعد آگ کو بجھا دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک دکان میں لگی، جبکہ عمارت کے اندر سے ایک نشے کے عادی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص ممکنہ طور پر چوری کی نیت سے اندر داخل ہوا اور اسی کے باعث آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول کے مطابق عمارت پہلے ہی سیل تھی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ اسی عمارت میں 17 جنوری 2026 کو بھی خوفناک آگ لگی تھی جو کئی روز تک جاری رہی اور اس سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






