پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی عید کے روز اپنے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرائی گئی، جس کے دوران انہوں نے تقریباً 25 سے 30 منٹ تک بات چیت کی۔
جیل ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران ان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ عمران خان نے بھی اہلِ خانہ سے بات کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی، اور اس ملاقات نما گفتگو کے بعد ان کے چہرے پر خوشی دیکھنے میں آئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






