پاکستان میں 5جی کیلئے نئی سم ضروری ہوگی یا نہیں؟ ٹیلی کام ماہرین نے بتا دیا

پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی کے متوقع آغاز سے قبل ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت بیشتر موبائل صارفین کو نئی سم لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹیلی کام ماہرین کے مطابق وہ صارفین جو پہلے ہی 4جی فعال سم استعمال کر رہے ہیں، بغیر کسی تبدیلی کے 5جی سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جس سے نئی ٹیکنالوجی کی طرف منتقلی آسان اور کم خرچ ہو جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی اور پالیسی سازی پر کام کر رہے ہیں تاکہ ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق 5 جی سروس کے استعمال کے لیے جدید اسمارٹ فون اور مخصوص کوریج ایریاز میں موجودگی ضروری ہوگی، جبکہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت بڑے شہروں تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم جن صارفین کے پاس پرانی یا غیر اپڈیٹڈ سمز ہیں، انہیں بہتر کارکردگی کے لیے اپنی سم اپ گریڈ کرنا پڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close