آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارشیں، الرٹ جاری کر دیا گیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور میں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، غزر، دیامیر، گھانچے اور شگر میں بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم، اٹک اور مری سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، لکی مروت، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع حیدرآباد، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی، سکھر، روہڑی، خیرپور، میرپورخاص، مٹھی، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، تربت اور گوادر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close