نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز اور دیگر اہم شخصیات کہاں کہاں عید منائیں گی؟

 نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازرائیونڈ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف اور گورنرپنجاب لاہورمیں عید منائیں گے، حمزہ شہباز، سلمان شہبازاورعطا تارڑکل لاہورمیں عید منائیں گے۔

رانا ثنااللہ فیصل آباد،خواجہ آصف سیالکوٹ میں نمازِعیداداکریں گے،گورنرپنجاب بادشاہی مسجد،اسپیکر ملک احمد خان کھڈیاں خاص میں عید منائیں گے۔

چودھری شجاعت،پرویزالہیٰ، سالک اورشافع حسین گجرات میں عید منائیں گے،خواجہ سعدرفیق، مجتبیٰ شجاع اورعلی پرویزملک کل لاہور میں عید منائیں گے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آبائی علاقے باڑہ ضلع خیبر میں عید منائیں گے،گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نماز عید ڈی آئی خان میں ادا کرینگے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ میں عید منائیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ آبائی ضلع چارسدہ میں عید منائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بونیر میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں عیدالفطر منائیں گے۔

قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عید منائیں گے،اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ شانگلہ میں نماز عید ادا کرینگے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی چارسدہ میں عید کی نماز ادا کریں گے،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو چارسدہ میں عید منائینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close